سائنسدان حیران: یہ چھوٹا جانور بوڑھا ہی نہیں ہوتا!

An animal that is not affected by aging—new scientific research

محمد عمران:(سائنس ڈیسک) — بین الاقوامی سائنسدانوں نے مول چوہا (Naked Mole-Rat) نامی ایک حیرت انگیز جانور میں ایسی جینیاتی خصوصیات دریافت کی ہیں جو اسے بڑھاپے کے عمل سے تقریباً محفوظ رکھتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق اس کے جسم میں موجود ایک منفرد پروٹین ڈی این اے کو ہونے والے نقصان کی تیزی سے مرمت کرتی ہے، جس کی وجہ سے اس کے خلیات عام جانداروں کی نسبت کہیں دیر سے بوڑھے ہوتے ہیں۔ تجربات میں یہی پروٹین جب فروٹ فلائز پر آزمایا گیا تو ان کی عمر میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جس سے ثابت ہوا کہ یہ تبدیلی صرف اس جانور تک محدود نہیں بلکہ دیگر مخلوقات پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔

ننگی مول چویا پہلے ہی اپنی لمبی عمر، کینسر سے قدرتی مزاحمت اور آکسیجن کی کمی میں زندہ رہنے کی صلاحیت کے باعث سائنس دانوں کے لیے معمہ بنا ہوا تھا۔ اب بڑھاپے کی رفتار کو سست کرنے والی اس خصوصیت نے ماہرین کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ شاید انسانوں میں بھی مستقبل میں اسی نوعیت کی جینیاتی صلاحیت پیدا کی جا سکے۔ محققین کے مطابق اگر اس پروٹین کے کام کرنے کا اصول سمجھ لیا گیا تو بڑھاپا محض ایک سست اور قابلِ کنٹرول مرحلہ بن سکتا ہے، جو مستقبل کی anti-aging سائنس کے لیے انتہائی اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔