پاکستانی فضائی حدود کی مسلسل پاکستانی فضائی حدود کی پابندیاں-بھارتی ایئرپورٹس پر بحران معمول بن گیا

بھارت میں انڈیگو کی حالیہ پرواز منسوخی کے بحران نے بڑے ہوائی اڈوں پر افراتفری پیدا کر دی ہے، جہاں ہزاروں مسافر گھنٹوں تک پھنسے رہے۔ ایئرلائن کے شیڈول میں یہ شدید خلل ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں فضائی روٹس پہلے ہی دباؤ کا شکار ہیں، اور بھارتی میڈیا سمیت مختلف تجزیہ کار اس صورتحال کو مسلسل پاکستانی فضائی حدود کی پابندیوں اور روٹ تبدیلیوں کے باعث بڑھنے والے آپریشنل دباؤ سے بھی جوڑ رہے ہیں۔ اگرچہ انڈیگو نے باضابطہ طور پر اس کی وجہ کریو شیڈول، موسمی تاخیر اور تکنیکی مسائل کو قرار دیا ہے، لیکن طویل متبادل راستوں کے استعمال نے پروازوں کی لاگت، وقت اور کریو دستیابی کو متاثر ضرور کیا ہے۔

بھارتی ایئرپورٹس پر مسافروں کے ہجوم، طویل تاخیر اور بڑی تعداد میں کینسلیشن کی خبریں منظرِ عام پر آ رہی ہیں، جنہیں رائٹرز نے بھی اپنے حالیہ رپورٹس میں “بھارتی ایئرپورٹس پر بحران” قرار دیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق 4 دسمبر کو صرف بنگلورو ایئرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ ہوئیں، جس کے بعد افراتفری کی صورتحال پورے ملک کے ہوائی اڈوں تک پھیل گئی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں فضائی تناؤ اور روٹ پابندیاں برقرار رہیں تو یہ بحران مزید بڑھے گا اور وسط دسمبر کے سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
Crowded airport check-in area.