ایس این جی پی ایل نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لیے نیا ونٹر گیس شیڈول جاری کر دیا

SNGPL

محمد عمران:لاہور (8 دسمبر 2025ء) – سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL)ایس این جی پی ایل نے سردیوں کے بڑھتے دباؤ کو مدِنظر رکھتے ہوئے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گھریلو صارفین کے لیے نیا گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول نافذ کر دیا ہے جو آج رات 12 بجے سے فوری طور پر ہو گیا۔نئے شیڈول کے مطابق:صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک گھریلو صارفین کو گیس فراہمی جاری رہے گی۔
رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک تمام گھریلو سیکٹر میں گیس کی سپلائی مکمل بند رہے گی۔
کمرشل اور انڈسٹری سیکٹر کو 24 گھنٹے گیس ملتی رہے گی تاکہ معیشت متاثر نہ ہو۔
سی این جی سیکٹر کو ہفتے میں 3 دن (پیر، بدھ، جمعہ) مکمل بند رکھا جائے گا۔

ایس این جی پی ایل حکام کا کہنا ہے کہ ایران-پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے میں تاخیر اور درآمد شدہ ایل این جی کی محدود دستیابی کی وجہ سے یہ سخت قدم اٹھانا پڑا۔ صارفین سے اپیل کی گئی ہے کہ گیس بچت کے اقدامات اختیار کریں اور گیزرز کی بجائے الیکٹرک ہیٹر استعمال کریں۔