سندھ حکومت کا بڑا اعلان: خواتین کے لیے پنک سکوٹر اسکیم(Pink Scooty Scheme) کا دوسرا مرحلہ شروع

محمد عمران:کراچی – سندھ حکومت نے خواتین کے لیے پنک الیکٹرک سکوٹر اسکیم(Pink Scooty Scheme) کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد اب صوبے بھر کی طالبات اور کام کرنے والی خواتین کو مزید ہزاروں پنک سکوٹر تقسیم کیے جائیں گے۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں 7 ہزار سے زائد سکوٹر تقسیم ہو چکے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں 10 ہزار اضافی سکوٹرز کی تقسیم جنوری 2026 سے شروع ہو گی۔ درخواست دینے والی خواتین کے لیے آن لائن پورٹل دوبارہ کھول دیا جائے گا اور ترجیح میرٹ اور آمدنی کی سطح کی بنیاد پر دی جائے گی۔
Load/Hide Comments



