پاکستان: افغان سرزمین سے ابھرتی دہشت گردی، قومی سلامتی اور خودمختاری کے لیے ‘سب سے بڑا خطرہ

محمد عمران:پاکستان نے اقوام متحدہ(UN )کی سلامتی کونسل(Security Council) کو بتایا کہ افغان سرزمین سے ابھرنے والی دہشت گردی پاکستان کی قومی سلامتی اور خودمختاری کے لیے “سب سے بڑا خطرہ” ہے۔ پاکستان کے مستقل نمائندہ سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ طالبان کے 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے افغان سرزمین ایک بار پھر دہشت گرد گروہوں بالخصوص ٹی ٹی پی، القاعدہ، بی ایل اے اور ماجد بریگیڈ کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال صرف افغانستان سے چلنے والی دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان میں تقریباً 1,200 افراد شہید ہوئے، جبکہ 2022 سے اب تک 214 سے زائد افغان دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ سفیر نے خبردار کیا کہ اگر افغان حکام دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اقدامات نہ اٹھائیں تو پاکستان اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری دفاعی قدم اٹھانے کا حق رکھتا ہے۔حوالہ: ڈان نیوز – 11 دسمبر 2025(https://www.dawn.com/news/1960488)