شدید دھند: متعدد موٹر ویز بند، مسافروں کو دن میں سفر کی ہدایت

موٹر ویز بند, شدید دھند

محمد عمران:شدید دھند نے مختلف شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث موٹر ویز بند کر دی گئیں اور ڈرائیوروں کے لیے حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی۔موٹر ویز بند ہونے والے سیکشنز میں موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی تک، ایم تھری فیض پور سے ڈرخانہ تک، موٹر وے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک، ایم فائیو ملتان سے ظاہر پیر تک شامل ہیں، جبکہ لاہور-سیالکوٹ موٹر وے ایم الیون کو بھی شدید دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔موٹر وے پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ شدید دھند میں لین کی خلاف ورزی سنگین حادثات کا باعث بن سکتی ہے، لہٰذا ڈرائیورز لین ڈسپلن کی سختی سے پابندی کریں۔مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دن کی روشنی میں سفر کو ترجیح دیں کیونکہ شدید دھند میں محفوظ سفر کا وقت صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہے۔ موٹر ویز بند ہونے کی وجہ سے مسافر متبادل راستوں کا استعمال کریں۔