امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ: 2 طلبہ ہلاک، 9 زخمی

براؤن یونیورسٹی فائرنگ، مس شوٹنگ، طلبہ ہلاک، امریکہ یونیورسٹی حملہ

محمد عمران:امریکہ کی نامور آئیوی لیگ یونیورسٹی براؤن یونیورسٹی میں ہفتے کے روز ایک مسلح حملہ آور نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 طلبہ ہلاک اور 9 افراد زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ روڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس میں یونیورسٹی کے انجینئرنگ اینڈ فزکس بلڈنگ میں پیش آیا جہاں فائنل امتحانات کے سیشنز جاری تھے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر طلبہ شامل ہیں۔حملہ آور، جو سیاہ کپڑوں میں ملبوس ایک مرد تھا، واقعے کے فوراً بعد موقع سے فرار ہو گیا اور پولیس کی بڑی تعداد کی تلاشی کے باوجود ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکا۔ یونیورسٹی اور آس پاس کے علاقوں میں شیلٹر ان پلیس کا حکم نافذ ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ یونیورسٹی صدر کرسٹینا پیکسن نے اسے انتہائی افسوسناک دن قرار دیا ہے۔