پاکستان اور روس تیل شعبے میں معاہدے پر بات چیت

pakistan and russia oil deal

محمد عمران:پاکستان اور روس کے درمیان تیل اور گیس کے شعبے میں ایک بڑے معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے 16 دسمبر 2025 کو روسی نیوز ایجنسی RIA کو انٹرویو میں تصدیق کی کہ دونوں ممالک کے انرجی منسٹریز اس معاہدے پر کام کر رہی ہیں۔ معاہدہ تیل کی تلاش (exploration)، پیداوار (production) اور ریفائننگ پر مرکوز ہے۔اورنگزیب نے کہا کہ یہ شعبے روس کی مضبوطی ہیں اور پاکستان کو ایسا معاہدہ ہونے پر خوشی ہو گی۔ روس یوکرین تنازعے کے بعد نئی مارکیٹیں تلاش کر رہا ہے، جبکہ پاکستان درآمدات کی لاگت کم کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان 2023 سے روسی کروڈ آئل درآمد کر رہا ہے (پہلی شپمنٹ جون 2023 میں آئی)۔ اکتوبر 2025 میں وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سینٹ پیٹرزبرگ گیس فورم میں روسی کمپنیوں (جیسے گیزپروم) سے ملاقاتیں کیں۔ نومبر میں روسی انرجی منسٹر نے پاکستان میں ریفائنری اپ گریڈیشن پر بات کی۔دوطرفہ تجارت گزشتہ سال دوگنی ہو کر 1.81 ارب ڈالر ہو گئی، زیادہ تر روسی آئل کی وجہ سے۔ یہ معاہدہ پاکستان کی انرجی سیکیورٹی مضبوط کر سکتا ہے۔