پاکستان میں نئے سال پر پیٹرولیم قیمتوں میں کمی، عوام کو ریلیف

محمد عمران :اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نئے سال 2026 کے آغاز پر عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ اوگرا کی سفارشات پر وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور اب یہ 257 روپے 08 پیسے فی لیٹر دستیاب ہو گا۔ یہ نئی قیمتیں یکم جنوری 2026 سے نافذ العمل ہو گئی ہیں اور اگلے 15 دنوں تک برقرار رہیں گی۔حکومت کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث یہ ردوبدل کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ کمی ٹرانسپورٹ اور زراعت کے شعبوں پر مثبت اثرات مرتب کرے گی اور مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے میں مدد دے گی۔



