ایران میں شدید احتجاج، ٹرمپ کا براہِ راست پیغام مدد راستے میں ہے

محمد عمران (ویب ڈیسک): ایران میں جاری احتجاج اب مزید شدت اختیار کر گئے ہیں۔ معاشی تباہی کے باعث 2025 کے آخر میں شروع ہونے والے یہ مظاہرے اب سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپوں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ مختلف ذرائع کے مطابق اب تک 600 سے 2,000 کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ملک بھر میں انٹرنیٹ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے تاکہ احتجاجیوں کے پیغامات اور تصاویر باہر نہ پہنچ سکیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل اکاؤنٹ پر ایرانی مظاہرین سے براہِ راست خطاب کرتے ہوئے کہا ہے:

“احتجاج جاری رکھو، ہمت نہ ہارو۔ اداروں پر قبضہ کرو۔ ظالموں کو جواب دہ بنایا جائے گا۔ جب تک یہ خونریزی جاری رہے گی، امریکہ کسی بھی قسم کے سفارتی رابطے نہیں رکھے گا۔”

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ “مدد راستے میں ہے”۔

اس پوسٹ کے ساتھ منسلک ویڈیو میں امریکی فوج کے طیاروں کا گروپ اڑان بھرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو واضح طور پر ٹرمپ کے بیان “help is on its way” کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق واشنگٹن میں ایران میں مداخلت کے آپشنز پر سنجیدہ غور کیا جا رہا ہے۔

صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور بین الاقوامی برادری کی نظریں ایران پر مرکوز ہیں۔