وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے

محمد عمران (ویب ڈیسک):دوحہ (24 فروری 2026) — وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف امیر قطر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی کی خصوصی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے (23-24 فروری 2026) پر قطر پہنچ گئے ہیں۔دوحہ کے کنگ حمد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبد العزیز الخلیفی، پاکستان کے سفیر محمد عامر اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔دورے کے دوران وزیراعظم امیر قطر سے اہم دو طرفہ ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں اقتصادی تعاون، توانائی کی شراکت داری، تجارت، سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، افرادی قوت کی برآمد اور عوام سے عوام کے تبادلوں سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔یہ دورہ پاکستان اور قطر کے درمیان برادر اسلامی ممالک کے دیرینہ اور بہتر ہوتے تعلقات کو مزید فروغ دینے کا اہم موقع فراہم کرے گا۔



