ترکی، سعودی عرب اور آذربائیجان: پاکستان کے ساتھ بھائی چارے کی مضبوط آواز

محمد عمران (ویب ڈیسک):پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی اور لڑائی کے باعث علاقائی سطح پر صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔ پاکستان نے افغان حملوں کے جواب میں فضائی کارروائیاں کیں، جسے “آپریشن غضب لِلحق” کا نام دیا گیا ہے، جبکہ افغان حکام نے اسے اپنے دفاع کا جواب قرار دیا ہے۔ اس صورتحال میں پاکستان کے دوست ممالک کے عوام نے سوشل میڈیا پر بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے۔خاص طور پر ترکی، سعودی عرب اور آذربائیجان کے سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے متعدد پوسٹس کی ہیں۔ وہ پاکستان کو “بھائی” قرار دے رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ مشکل وقت میں پاکستان اکیلا نہیں ہے۔ کئی پوسٹس میں #PakistanStandStrong، #TürkiyePakistan، #SaudiArabiaWithPakistan اور #AzerbaijanSupportsPakistan جیسے ہیش ٹیگز استعمال کیے جا رہے ہیں۔سعودی عرب کے صارفین نے خاص طور پر جذباتی انداز میں پاکستان کی حمایت کی ہے، جبکہ ترکی اور آذربائیجان کے لوگوں نے بھی پاکستان کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ “پاکستان کی حفاظت ہماری حفاظت ہے”۔ یہ یکجہتی نہ صرف سوشل میڈیا تک محدود ہے بلکہ ان ممالک کی عوامی سطح پر پاکستان کے لیے محبت اور حمایت کی عکاسی کرتی ہے۔


