پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہِ راست پروازوں کا آغاز

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دسمبر سے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہِ راست فضائی آپریشن بحال ہونے جا رہا ہے۔ پاکستان کی نجی ایئرلائنز فلائی جناح اور ایئرسیال اس نئے روٹ پر پروازیں شروع کریں گی، جس کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان کئی برسوں سے جاری فضائی رابطوں کا خلا ختم ہوجائے گا۔

ذرائع کے مطابق مسافر پروازوں کے ساتھ ساتھ ایک خصوصی کارگو روٹ کا بھی آغاز کیا جائے گا، جس کا مقصد پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تجارت میں اضافہ اور سامان کی ترسیل کو مزید تیز اور مؤثر بنانا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ براہِ راست پروازوں کی بحالی نہ صرف کاروباری طبقے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی بلکہ سیاحت اور عوامی رابطوں میں بھی بہتری آئے گی۔