بنگلا دیش-پاکستان تعلقات: Touhid Hossain کا بڑا بیان – India کے بغیر Regional Block ممکن

محمد عمران: بنگلا دیش کے خارجی مشیر توحید حسین نے بدھ کو کہا کہ علاقائی سلامتی اور اسٹریٹجک نقطۂ نظر سے بنگلا دیش کے لیے پاکستان کے ساتھ کسی علاقائی بلاک میں شامل ہونا ممکن ہے جس میں بھارت شامل نہ ہو، جبکہ نیپال یا بھوٹان کے لیے یہ ممکن نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ہمارے لیے یہ اسٹریٹجک طور پر ممکن ہے، لیکن نیپال اور بھوٹان کے لیے پاکستان کے ساتھ بھارت کو چھوڑ کر کوئی گروپ بنانا ناممکن ہے” سرکاری خبر رساں ادارے بی ایس ایس کے مطابق توحید حسین کا یہ بیان پاکستان کے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے حالیہ “اسلام آباد کانکلیو” میں دیے گئے بیان کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ بنگلا دیش، چین اور پاکستان کے درمیان سہ فریقی تعاون کا آغاز ہو چکا ہے جو مستقبل میں علاقائی اور علاقے سے باہر کے ممالک تک پھیل سکتا ہے۔ توحید حسین نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “انہوں نے کچھ کہا ہے، اور شاید کسی وقت اس میں پیش رفت بھی ہو جائے”۔ گزشتہ سال اگست میں شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے؛ وزیراعظم شہباز شریف اور بنگلا دیش کے عبوری سربراہ محمد یونس کے درمیان بھی حالیہ مہینوں میں کئی گرمجوش ملاقاتیں ہو چکی ہیں جبکہ ۱۳ سال بعد اسحاق ڈار نے بھی اگست میں ڈھاکہ کا دورہ کیا تھا۔حوالہ(ڈان، ۱۱ دسمبر ۲۰۲۵ء)ِ
https://www.dawn.com/news/1960449



