ای سی پی نے وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی کی درخواست مسترد کر دی؛ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات 28 دسمبر کو ہوں گے

محمد عمران:اسلام آباد – الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ کمیشن نے واضح کیا کہ کوئٹہ سمیت صوبے کے آٹھ اضلاع میں 28 دسمبر کو شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ای سی پی کے ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ کی جانب سے سیکیورٹی صورتحال اور سردی کی شدت کو جواز بنا کر ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی تھی، لیکن کمیشن نے تمام تر خدشات کا جائزہ لینے کے بعد انتخابات ملتوی کرنے کی کوئی معقول وجہ نہ پائی۔ ترجمان نے کہا کہ قانون کے مطابق انتخابات مقررہ تاریخ پر ہی منعقد کیے جائیں گے۔
Load/Hide Comments



