پاکستان ایئر فورس کا بڑا اعلان: عراق کو جے ایف-17 تھنڈر بلاک III کی فروخت کے قریب حتمی معاہدہ

محمد عمران: پاکستان ایئر فورس نے تصدیق کی ہے کہ عراق کی جانب سے جے ایف-17 تھنڈر بلاک III ملٹی رول فائٹر طیاروں کی خریداری میں سنجیدہ پیش رفت ہو چکی ہے اور مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عراقی ایئر فورس اپنے پرانے طیاروں (خاص طور پر مگ-21، مگ-23 اور ممکنہ طور پر کچھ مگ-29) کو تبدیل کرنے کے لیے جدید، سستا اور موثر حل تلاش کر رہا ہے، اور جے ایف-17 بلاک III اس سلسلے میں بہترین آپشن ثابت ہو رہا ہے۔

جے ایف-17 بلاک III کی اہم خصوصیات میں شامل ہیں:

– جدید AESA ریڈار
– PL-15 لانگ رینج ایئر ٹو ایئر میزائل کی صلاحیت
– جدید الیکٹرانک وارفیئر اور کاؤنٹر میژرز سسٹم
– IRST سسٹم
– ہیلمٹ ماونٹڈ ڈسپلے
– نسبتاً کم قیمت (تقریباً 45 سے 50 ملین ڈالر فی یونٹ)

اگر یہ ڈیل حتمی ہو جاتی ہے تو یہ پاکستان کے لیے جے ایف-17 کے حوالے سے تیسرا بڑا برآمداتی معاہدہ ہوگا (اس سے قبل میانمار اور نائیجیریا کو برآمد کیا جا چکا ہے) اور ملک کے دفاعی برآمدات کے شعبے کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی شمار ہوگی۔

ماہرین کا خیال ہے کہ عراق کے علاوہ چند دیگر ممالک بھی بلاک III کی صلاحیتوں اور اس کی معاشی قیمت کو دیکھتے ہوئے سنجیدہ دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔