سعودی عرب کا 3 ارب ڈالر ڈپازٹ ایک سال مزید رول اوور

محمد اشتیاق:اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کے مرکزی بینک میں رکھا گیا 3 ارب ڈالر کا ڈپازٹ مزید ایک سال کے لیے رول اوور کر دیا ہے۔ اس اقدام سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو فوری اور نمایاں تقویت ملے گی، جو موجودہ معاشی دباؤ کے تناظر میں انتہائی اہم ہے۔ یہ رقم ملک کی ادائیگیوں کی صلاحیت کو مضبوط بنائے گی اور درآمدات، قرضوں کی ادائیگی اور کرنسی کی قدر کو مستحکم رکھنے میں معاون ثابت ہوگی۔سعودی عرب کا یہ مسلسل تعاون دونوں ممالک کے درمیان گہرے بھائی چارے اور معاشی شراکت داری کی علامت ہے۔ 2021 سے اب تک کئی بار رول اوور ہونے والا یہ ڈپازٹ پاکستان کی معیشت کے لیے لائف لائن کا درجہ رکھتا ہے۔ ماہرین کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں یہ اضافہ روپے پر دباؤ کم کرے گا اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے میں مدد دے گا۔
Load/Hide Comments



