حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا

قیمت,

محمد عمران:وفاقی حکومت نے اگلے پندرہ دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں جاری کر دی ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے ان قیمتوں کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے متعلقہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نئی قیمتوں میں تبدیلی کے تحت پیٹرول کا موجودہ ریٹ برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے کی کمی کی گئی ہے۔اس کمی کے نتیجے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کا نیا دام 265 روپے 65 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ نئی قیمتیں رات بارہ بجے سے نافذ العمل ہو جائیں گی اور اگلے پندرہ دنوں تک جاری رہیں گی۔