ترکی پاکستان-سعودی عرب کے اسٹریٹجک دفاعی معاہدے میں شمولیت کے قریب

محمد عمران: ترکی سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان قائم ہونے والے باہمی دفاعی معاہدے میں شامل ہونے کے لیے اعلیٰ سطح پر مذاکرات کر رہا ہے۔ معاملے سے آگاہ ذرائع کے مطابق یہ بات چیت بہت آگے بڑھ چکی ہے اور معاہدہ طے پانے کے قوی امکانات ہیں۔

یہ دفاعی اتحاد سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ستمبر 2025 میں طے پایا تھا، جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا (نیٹو کے آرٹیکل 5 کی طرح)۔

ترکی کے شامل ہونے سے خطے میں طاقت کا توازن نمایاں طور پر تبدیل ہو سکتا ہے، کیونکہ:
– سعودی عرب مالی طاقت اور وسائل فراہم کرے گا
– پاکستان ایٹمی صلاحیت، بیلسٹک میزائل اور افرادی قوت دے گا
– ترکی جنگی تجربہ، جدید دفاعی صنعت اور تیزی سے ترقی پذیر ٹیکنالوجی لائے گا

یہ پیش رفت مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی کم ہوتے اثر و رسوخ اور اسرائیل سے متعلق کشیدگیوں کے تناظر میں دیکھی جا رہی ہے۔

(یہ خبر بلومبرگ اور دیگر معتبر ذرائع کی بنیاد پر ہے —Dawn News، Geo News ،Express )